Thursday February 13, 2025

عمران خان پرحملہ کرنے کےلئے کس نے کہا؟؟؟حملہ آور کا رانا ثنا اللہ بارے دھماکے دار بیان

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر جوتا اچھالے جانے کے افسوسناک واقعے کے بعد چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر بھی حملہ آور ہونے کی کوشش کا انکشاف ہو اہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان فیصل آباد میں جلسے کے بعد آج جب اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو نے لگے تو ایک شخص نے گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اس کی اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں اپنے بیان میں اس شخص نے بتایا ہے کہ جب آج نوازشریف پر کسی نے جوتا

پھینکا تب میں دکان میں تھا اور مجھے رانا ثنا اللہ کے داماد کا فون آیا۔جس میں کہا گیا کہ عمران خان آج ملت چوک آ رہا ہے اور اس بدلہ لینا ہے۔جس کے بعد میں ملت چوک آ گیا۔لیکن مجھ سے یہ حرکت نہ ہو سکی۔