راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کو ان کے مذمتی بیان پر بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ راولپنڈی میں سوشل میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے پانچ سال تک کنٹینر پر چڑھ کر گندی زبان استعمال کی ۔ آج وہ ایک مذمتی بیان دے کر کیا سمجھتا ہے کہ یہ قوم اسے معاف کر دے گی۔ انھوںنے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر یہ کس نے کہا تھا کہ ان کوگردن سے پکڑ کر وزیراعظم ہائوس سے نکال دو۔ انھوںنے کہا کہ نواز شریف کے دشمن بزدل ہی نہیں بلکہ کم ظرف ہیں جو چھپ کر وار
کرتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ نوازشریف پر دو سال سے سپریم کورٹ میں مقدمات چل رہے ہیں۔ لیکن شیروں کے لشکر کو گیڈر نہیں ڈرا سکتے۔