Tuesday January 21, 2025

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی، اس بات کا انکشاف معروف صحافی ارشاد بھٹی نے ایک نجی وی چینل کے پروگرام میں گزشتہ روز کیا، انہوں نے پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما اور دوسرے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مبارک ہو، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی ہے، ارشاد بھٹی نے کہاکہ ان کے سسرال والوں سے متعلق بھی کئی باتیں سامنے آئی ہیں، معروف صحافی نے دوران پروگرام کہا کہ شادی کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن شادی کے بعد کی جو کہانیاں ہیں وہ

کمال کی ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شاید دوسرا گھر اسی لیے خریدا ہے اور ان کے خوشاب کے چکر بھی بڑھ چکے ہیں۔ معروف صحافی ارشاد بھٹی کے وثوق سے کئے گئے دعوے کا ابھی تک تحریک انصاف یا کسی دوسرے صحافی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

FOLLOW US