Tuesday January 21, 2025

سکھوں کو خوش کرتے کرتے کہیں پاکستان مظلوم کشمیریوں کو ناراض نہ کر بیٹھے، انتہائی حیران کن بات کر دی گئی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان اور میثاق ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ محمد عبداللہ حمید گل نے کہاہے کہ کرتار پورہ راہداری کے ذریعے سکھوں کو خوش کرتے کرتے کہیں پاکستان مظلوم کشمیریوں کو ناراض نہ کر بیٹھے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس پر سمجھوتہ غداری کے مترادف ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی خارجہ اور کشمیر پالیسی کے حوالے سے میثاق ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا جس میں قومی اور عالمی تعلقات کے ماہرین،ملکی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کی

ایک بڑی تعداد نے شرکت کی انھوں نے کہا کہ بھارت امن پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم وتشدد کو رول بیک کر نے کے لیے حکومت کو خارجہ اور کشمیر پالیسی کو خطے کے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں ”نظر ثانی“ کرنا ہوگی،اور بھارت کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پوری قوم اپنی تینوں مسلح افواج کے شانہ بشانہ تیار کھڑی ہے،مظلوم کشمریوں کو استصواب رائے کاحق دلایے بغیر شیر دل قوم چین سے نہیں بیٹھ سکتی ہے محمد عبدا للہ حمید گل نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور ہمیشہ امن کے خواہاں رہے ہیں مگر بدقسمتی کیساتھ ہماری امن پالیسی کو بھارت نے ہماری کمزوری سمجھ لیا ہے اور پاکستان کو اب باور کرانا ہوگا کہ پاکستان قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہے اور دشمن کو کو کسی بھی مہم جوئی پر دندان شکن جواب دیا جاے گا تحریک نوجواناں کے سربراہ محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ ہماری خارجہ آور کشمیر پالیسی کو دور حاضر کے جدید تقآضوں سے ہم اہنگ ہونا ضروری ہے انکا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسلہ تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے ہوگا اور بھارت پر دباو بڑھانے کے لیے پالیسوں اور پلانز کا ازسر نو جایزہ لینا وقت کی اہم ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ یہ تاثر زائل ہونا ضروری ہے کہ پاکستان کرتار پورہ راہداری کے زریعے سکھوں کو خوش کرتے کرتے مظلوم کشمیریوں کو ناراض نہ کر بیٹھے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس پر سمجھوتے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

FOLLOW US