Thursday February 13, 2025

نواز شریف پر جوتا اچھالنے والے حملہ آور کے ساتھ کیا ہوا؟؟؟لرزہ خیز رپورٹ جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب میں خطاب کےلئے سٹیج پر آتے ہی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جوتا اچھال دیا گیا ۔ جو ان کے سینے پر جا لگا ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور شخص عبد الغفور نے جیسے ہی جوتا پھینکا اس کے ساتھ ساجدنامی اس کے ساتھی نے نعرے لگانا شروع کر دیے ۔ اس واقعے کے بعد شرکا نے حملہ آور کو

تشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا حملہ آور شخص جامعہ نعیمیہ کا فارغ التحصیل شخص بتایا جا رہاہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں حملہ آور شخص کا نا م منور بتایا ہے۔