اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے مابین چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کےناموں کےلئے ڈیل طے پانے کا انکشاف ہو اہے ۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔ ہم نےیہ فیصلہ کیا ہے کہ چئیرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو گا جبکہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کےلئے پیپلزپارٹی اپنا امیدوار نامزد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ کے
لئے صادق سنجرانی کے نام کا فیصلہ کیا ہے ،جو کہ بلوچستان کے آزاد سینیٹر ہیں۔ ان دونوںعہدوں کے امیدواروں کی تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی مل کر حمایت کریں گی۔