Thursday February 13, 2025

جوتا اچھالے جانے کے واقعے پر نوازشریف نے کیا کہا؟؟؟دھماکے دار خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں ایک مختصر تقریر کے دوران جوتا اچھال دیا گیا ۔ حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس ناخوشگوار واقعے کے بعد اپنے مختصر خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جامعہ نعیمیہ کی بنیاد اور ایک ایک اینٹ میری آنکھوں کے سامنے رکھی گئی ۔ مولانا حسین نعیمی کی طلبا کے ساتھ شفقت اور پیار ایک مثال تھی۔ اور میں نے بھی قرآن کی بنیادی تعلیم اسی مدرسے سے حاصل کی

۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ جامعہ نعیمیہ کا انتظام مثالی اور طلبا پاکستان کے لئے ایک اثاثہ ہیں، ہم سب مل کر پاکستان کو ایک اچھا ملک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے اس نیک مقصد میں عوام کا بھرپور تعاون ملے گا۔نوازشریف مختصر تقریرکے بعد جامعہ سے واپس چلے گئے۔