Friday February 14, 2025

لاہور میں دھماکہ ہوگیا ۔۔۔ ہلاکتوں کی اطلاعات۔۔۔امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا ۔دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہدر ہ میں کپڑا بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ، دھماکے کی شدت سے قریب واقعہ عمارتیں بھی لر ز اٹھیں،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکے کی زد میں آکر دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے

کہ دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے اطراف کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے ۔