Monday April 21, 2025

امام کعبہ اتحاد امت کی بات کعبہ میں کریں، خادم رضوی کی شدید تنقید

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ امام کعبہ اتحاد امت کی بات کعبہ میں کریں، اپنے حکمران کوسمجھاؤ کہ ٹرمپ کوسونا نہیں دیا جاتا اگردینا تھا توڈاکٹر عافیہ صدیقی کودیتے،عربوں نے سب سے بڑابت خانہ بنانے کی کیوں اجازت دی؟ انہوں نے امام کعبہ کے دورہ لاہور پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ امام کعبہ

لاہورمیں آئے ہیں اور کہتے ہیں کہ اتحادی امت چاہیے۔میں نے کہاکہ اوئے جھلیا! اتحاد امت کی بات کعبہ میں کریں۔وہاں جوچار لاکھ خرچ کرکے جاتے ہیں ان کوآپ 5منٹ بھی روزہ حضورﷺ کے سامنے کھڑا نہیں ہونے دیتے۔وہاں جاکرایسی تقاریر کریں۔اپنے حکمران کوسمجھاؤ کہ ٹرمپ کوسونا نہیں دیا جاتا اگرسونا دینا تھا توڈاکٹر عافیہ صدیقی کودیتے۔عربوں نے سب سے بڑابت خانہ بنانے کی کیوں اجازت دی۔نبی پاک ﷺ نے460 بت خود گرائے اور آپ بت خانے کی بنوانے کی اجازت دیتے ہو؟ انہوں نے کہاکہ وہاں جاکرتقاریر کریں جہاں کرنی ہے وہاں جاکرکہیں کہ ٹرمپ سب سے بڑا ذلیل ہے۔وہاں توآپ نے فیض آباد دھرنے کیلئے دعا بھی نہیں کرنے دی۔آج یہاں آپ پاکستان میں تقاریر کرنے آگئے ہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں