اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ نعیمہ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ اس موقع پر ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ادھر جامعہ نعیمیہ کے مہتمم مولانا راغب نعیمی نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے جمہوری حق ہے لیکن اس قسم کے واقعات قابل مذمت ہیں ۔انھوںنے مطالبہ کیا کہ جس کسی نے بھی یہ سازش کی ہے اسے سامنے لاکر قرار واقعی سز ا دی جائے۔
