Tuesday January 21, 2025

“کوئی انسان جان کی گارنٹی کیسے دے سکتا ہے؟ مجھے اتنی تکلیف ہوئی ہے اس بات سے۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے خوش کرنے والی بات کہہ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آج جو گارنٹی مانگی جارہی تھی ، آپ گارنٹی دیں ۔ مجھے افسوس اس بات کا ہوا کہ انسان علاج کی گارنٹی تو دے سکتا ہے بلکہ آپ اچھے سے اچھے علاج کی بھی گارنٹی دے سکتے ہیں لیکن زندگی یا پھر شفا کی گارنٹی کوئی دے سکتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا ؟ان کا کہنا تھا کہ ہم سے جتنا ہو رہا ہے وہ کر رہے ہیں اور ہماری کوششوں کی وجہ سے نواز شریف کی صحت میں کافی حد تک بہتری بھی آرہی ہے ۔

بلکہ انہوں نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ جس طرح آپ لوگوں نے میرے ساتھ محبت علاج کیا ہے اس کیلئے میں آپ کا بے حد مشکور ہوں ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے گارنٹی والی بات سن کو دکھ ہواکہ گارنٹی مانگی جارہی تھی ، کیا کوئی شخص کسی چیز بھی گارنٹی دے سکتا ہے ، یہ تو خدانخواستہ شرک والی بات ہو جاتیں ، علاج کی گارنٹی تو دی جا سکتی ہے لیکن زندگی کی گارنٹی اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا کوئی نہیں دے سکتا ۔

FOLLOW US