Tuesday January 21, 2025

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جیل میں طبیعت خراب ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی، شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری ہے،شاہد خاقان عباسی کو آئندہ ہفتے نجی ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل این جی کیس میں زیرحراست اور زیرتفتیش سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔ جس پر میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آئندہ ہفتے نجی ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔ جہاں شاہد خاقان عباسی کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے ن لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو سزائے موت کے قیدیوں کی کال کوٹھری میں رکھا گیا ہے، جبکہ انہوں نے تو کوئی ایسا جرم نہیں کیا۔
جس پر ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے؟ ان کو ن لیگی لیڈرشپ کو ملکی ترقی اورصرف نوازشریف کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ناصر چوہان نے رانا اسد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینا ان کی انتخابی حلقہ کے افراد کی حق تلفی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو اجلاس میں شرکت نہ دینے سے ان کا انتخابی حلقہ نمائندگی سے محروم ہے۔استدعا کی گئی کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

FOLLOW US