Tuesday January 21, 2025

بریکنگ نیوز: آزادی مارچ سے قبل ہی شہباز شریف کا بڑا یوٹرن۔۔۔ حتمی اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبا زشریف نے آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ کسی بھی ریلی کی قیادت نہیں کریں گے تاہم حکومت مخالف مارچ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دھرنے کے مقام پر تقریرکرنے کا امکان ہے ، مسلم لیگ (ن)نے تمام اپنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،سینیٹرز سمیت دیگر عہدیداران کو آزادی مارچ میں شرکت کرنے کی ہدایت کردی۔ آزادی مارچ جن مقامات سے گزرے گا وہاں کی مقامی قیادت مارچ میں شریک ہوتی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی نے بتایا قائد نوازشریف کی ہدایت کی روشنی میں شہبازشریف نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے زیر اہتمام حکومت مخالف آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا، ملک بھرسے لیگی عہدیداروں کو اسلام آباد میں قیام کی تیاری کے ساتھ آزادی مارچ میں شرکت کی ہدایت کردی گئی ۔سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختوا کی صوبائی قیادت کو بھی آزادی مارچ کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے ۔نوازشریف کی طبیعت بگڑنے سے پہلے ہی شہبازشریف کی منصوبہ بندی تھی کہ وہ آزادی مارچ میں خود شرکت نہیں کریں گے لیکن جب مارچ اپنے مقام پر پہنچ جائے گا توبڑے بھائی کا حکم مانتے ہوئے دھرنے میں جائیں گے اور وہاں خطاب کرکے واپس آجایا کریں گے ۔ساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی گئی کہ جمعیت علماء اسلام(ف)کے حکومت مخالف مارچ میں لیگی سینئر قیادت اپنے کارکنوں کے ہمراہ بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائے گی اور دھرنا ختم ہونے تک وہاں اپنی موجودگی یقینی بنائے گی۔شہبازشریف کا خیال ہے کہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر بند گلی میں نہ چلے جائیں ۔ذرائع نے بتایاشہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کردیا کہ وہ لاہو رسے آزادی مارچ میں شرکت نہیں کریں گے ،جب مارچ اسلام آباد پہنچ جائے گا تو وہاں شہباز شریف خطاب کریں گے ۔

FOLLOW US