Tuesday January 21, 2025

کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے، مشعال ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے وادی پر شب خون مارا تھا، کشمیریوں نے آج تک بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے، بھارت کشمیریوں کے دل ودماغ پر قبضہ نہیں کرسکا۔مشال ملک نے کہاہے کہ نریندرمودی کی وجہ سے پوری دنیاکاامن تباہ ہوسکتاہے،عالمی برادری مظلوم کشمیری عوام کاساتھ دے۔ یوم سیاہ کے موقع پر مشال ملک نے کہا ہے کہ نریندرمودی کی وجہ

سے پوری دنیاکاامن تباہ ہوسکتاہے،مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کوشہیدکیاجارہاہے،عالمی برادری مظلوم کشمیری عوام کاساتھ دے،بھارتی دہشتگردی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک ہماری جدوجہدجاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5اگست کو کشمیر پر دوبارہ حملہ کیا، بھارت کرفیو کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کچلنا چاہتا ہے، بھارت کرفیو سے کشمیریوں کو اعصابی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں، کشمیریوں کو جھکا لینا بھارت کے بس کی بات نہیں۔مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو روپے پیسے اوربزور طاقت دبانا ناممکن ہے، کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے۔خیال رہے کہ مشعال ملک نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچیں، اس موقع پر سول سوسائٹی سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد موجود تھے، مشعال ملک نے بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کشمیر منایا جا رہا ہے، 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، رواں سال 5 اگست کو بھارت نے ایک اور مذموم قدم اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنایا اور اس کے بعد سے وادی میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

FOLLOW US