Saturday July 19, 2025

سب سے بڑی آفر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو بیش قیمت پلاٹ ملیں گے۔۔تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے عام لوگوں کی بڑی تعداد یہ سمجھتی ہے کہ اس سیاسی جماعت کا ویژن انتہائی نچلی سطح سے سوچ کی تبدیلی اور شعور کا بیدار ہونا ہے۔تاکہ ان عوامل کا تعین کیا جاسکے جو کسی بھی معاشرے یا ملک کی مجموعی ترقی و خوشحالی کے اہداف مقرر کرتے ہیں ۔ تاہم فیصل آباد کے ایک

چوراہے میں لگے اس بینر کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ عوام کی ترقی کا یہ سفر ایک خاص سیاسی جماعت میں شامل ہونے سے ہی شروع ہو جائے گا ۔ پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کا حصہ بننے والے راجہ ریاض نے الیکشن 2018میں ووٹ حاصل کرنے کا ایک ایسا فارمولہ ایجاد کر لیا کہ مخالفین بھی ان کی عقل کی داد دیں گے ۔انھوںنے پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والوں کےلئے بذریعہ قرعہ اندازی پلاٹوں کا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ بینر منظر عام پر آتے ہی خود پی ٹی آئی کے چاہنے والوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ پلاٹو ں کا لالچ دے کر حقیقی تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی تبدیلی کا شعور لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔