Tuesday January 21, 2025

جیل میں کبھی نہیں گھبرائی لیکن والد کی بیماری نے توڑ کر ردکھ دیا، مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے گلے لگ کر روپڑیں

لاہور (وہاب علوی)خالق کائنات اللہ رب العزت نے ہر جاندار کے لئے موت کا وقت اور جگہ متعین کردی ہے اور موت ایسی شی ہے کہ دنیا کا کوئی بھی شخص خواہ وہ کافر یا فاجر حتی کہ دہریہ ہی کیوں نہ ہو، موت کو یقینی مانتا ہے۔ بڑی بڑی مادی طاقتیں اور مشرق سے مغرب تک قائم ساری حکومتیں موت کے سامنے عاجز وبے بس ہوجاتی ہیں۔کوئی کسی ملک کا بادشاہ ہو یا فقیر ایک دن موت اس کو اپنی لپیٹ میں ضرور لے لیتی ہے کیونکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے فرمادیا ہے کہ’’کُلُّ نَفْسٍ ذَائقة الْمَوْتِ‘‘ترجمعہ: ہر متنفس کو موت کا مزہ چکنا ہے، یعنی کوئی بھی شخص یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ اسے موت نہیں آسکتی ۔

حال ہی میں پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف جو کہ جیل میں قید کی سزاکاٹ رہے ہیں کہ صحت سے متعلق افسوسناک خبریں سامنے آنے لگی، گزشتہ شب بھی سروسز اسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کو فوری طور پر ادویات فراہم کی گئیں جس کے بعد انکی طبیعت میں بہتری آئی، اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف پلیٹ لیٹس میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوگئی تھی جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم کے مسوڑوں اور جسم سے خون نکلنا شروع ہوگیا تھا ۔ایسی میں وزیراعظم نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے مریم نواز کو ان سے ملنے کی اجازت دی اور والد کی تیمارداری کیلئے اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی، سابق وزیراعظم کی صاحبزی جو کہ مختلف مقدمات کا سامنا کررہی ہیں آج عدالت پیش ہوئیں جہاں اپنے بیٹے جنید صفدراعوان کے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری طبیعت ناساز نہیں ہے۔میاں صاحب کی بیماری نے میرا یہ حال کر دیا ہے۔میں اتنے دن سے جیل میں رہ رہی ہوں ایک دن بھی نہیں گھبرائی لیکن نواز شریف کی بیماری ایک ایسی بات تھی جس نے مجھے توڑ کر رکھ دیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری نے مجھے بری طرح متاثر کیا ہے۔ایک سال قبل میری والدہ بھی اللہ کو پیاری ہو گئی تھیں۔ان حالات میں انسان بہت سہم جاتا ہے۔۔مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاست چھوڑ کر نواز شریف کی زندگی اور صحت کے لیے دعا کریں۔مریم نواز کی بیٹے گے گلے لگ کر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاں کے اس سے دردناک لمحہ اور کوئی نہیں ہوسکتا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مریم

نواز کو ایک سال قبل بھی کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز سخت بیمار تھیں تاہم اس کے باوجود بھی انہوں نےپاکستان آکر کیسز کا سامنا کیا۔بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہو گیا جس کے بعد مریم نواز کو پیرول پر رہائی دی گئی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ایسے وقت میں سیاست کو ایک طرف رکھ کر نواز شریف کی صحت کیلئے دعاکرنی چاہیئے، جبکہ مریم نواز نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاست چھوڑ کر نواز شریف کی زندگی اور صحت کے لیے دعا کریں۔

FOLLOW US