لاہور(ویب ڈیسک) انتہائ ذمہ دار ذرائع کا یہ انکشاف ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے جسم میں خون کے کینسر لیکومیا کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو چیک کرنے کے لئے کراچی آغا خان ھسپتال سے جس ڈاکٹر طاہر خان کو خصوصی طیارے کے ذریعے منگل کی شام گئے لاہور طلب کیا گیا تھا وہ کینسر اسپیشلسٹ ہیں اور انہوں نے میاں نواز شریف کے دانتوں سے بہنے والے خون کے ٹیسٹ کے بعد میاں نواز شریف کے جسم میں خون کے کینسر کا خدشہ ظاہر کیا ہے جو بیشتر اوقات شدید ڈیپریشن اور ٹینشن کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے ، ادھر ایک دوسرے ذریعے نے انکشاف کیا ہے میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائ کے باقاعدہ پاؤں پکڑ کر انھیں بیرون ملک جاکر علاج کرانے پر رضا مند کرلیا ہے
تاہم میاں نواز شریف نے مریم نواز کو ساتھ لے جانے پر مشروط رضا مندی ظاہر کردی ہے ، ، جنھیں جیل سے لاکر میاں صاحب کے برابر کے کمرے میں لاکر منتقل کردیا گیا ہے ، میاں نواز شریف کو باہر جاکر علاج کرانے کی منظوری دے چکی ہے اس نے مریم نواز کو بھی ساتھ لے جانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے یہ ذرائع دعوی کرتے ہیں لاہور ائرپورٹ پر ایک خصوصی طیارہ منگل کی شام سے ہی میاں صاحب کو لندن لے جانے کے لئیے تیار کھڑا ہے تاہم وہ کس وقت لندن کے لئیے روانہ ہونگے اس بارے میں ابھی کسی کو کچھ نہیں معلوم ، اپوزیشن کے حلقوں میں میاں نواز شریف کی ملک سے روانگی کی اطلاعات پر شدید مایوسی پھیل گئی ہے اور وہ سمجھتے ہیں میاں نواز شریف کی ملک سے روانگی کے بعد سیاسی منظر نامہ حکومت کے حق میں تبدیل ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی طبیعت خرابی پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان نے موجودہ حکومتی جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نواز شریف کی اس حالت کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے ۔