اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہر عمل کا فائدہ نواز شریف کو ھوتا ہے ، عمران خان کی کوشش رہی ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہو۔اپنے ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان نے پارلیمنٹ کو کمزور کیا، آصف علی زرداری پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی
وجہ سے جمہوریت کا تسلسل برقرار ہے۔انھوںنے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنا چئیرمین سینیٹ لانے میں کامیابی حاصل کر لے گی