اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی پولیس ، پا کستا ن رینجرز اور حساس ادروں کا تھا نہ رمنا اور تھانہ کھنہ وکو رال کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن،25 مشتبہ گرفتار، اسلحہ معہ ایمو نیشن ،30لیٹر الکو حل ، 500گر ام چرس ، اور آ ئس بر آمد ،624سے زائد گھروں ، 17شاپس کو سرچ کیا گیا،695مشکو ک افراد کو موقع پر چیک کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس،پا کستا ن رینجر زاور حسا س اداروں کاتھا نہ رمنا ، تھا نہ کھنہ و کو رال کے ملحقہ علا قوں، گا ر ڈن ٹا ؤن ، کر ی روڈ ، نو از ٹا ؤ ن ، ایکسپر یس ہا ئی ، سیکٹر G-12اورگر دو نو اح میں سر چ آ پر یشن ،یہ آ پر یشن ایس پی رورل اور ایس پی صدر کی نگر انی میں کیا گیا ، سر چ آ پر یشن میں اسلام آ باد پولیس کے کاؤ نٹر ٹیررزم فورس کے تر تیب یا فتہ پولیس افسران
اور جو انو ں نے بھی حصہ لیا ،سرچ آ پریشن کے دوران پولیس نے25 مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دیں گئیں،اسلحہ معہ ایمو نیشن ، 500گر ام چرس ، 30لیٹر الکوحل ، پا نچ گر ام آ ئس ،624سے زائد گھروں ، 17شاپس کو سرچ کیا گیا، 695مشکو ک افراد کو موقع پر چیک کیا گیا، حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے