کراچی(آن لائن) شنگھائی الیکٹرک تھر میں 4 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی،جبکہ تھر کول بلاک ون میں مائننگ اور پاور پلانٹ بھی لگائے گی، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے شنگھائی الیکٹرک کے اعلیٰ سطحی 7 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، ایس ایم بی آر، پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری توانائی شریک تھے ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق شنگھائی الیکٹرک تھر کول بلاک ون میں مائننگ اور پاور پلانٹ لگا رہی ہے مائننگ کا کام شروع ہوگیا ہے، پاور پلانٹ کیلئے مالی معاملات دسمبر 2019 تک ہو جائے گاشہنگھائی الیکٹرک
دو پاور پلانٹ لگا رہی ہے جو 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے، اس پروجیکٹ پر 2000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہنے کمپنی کے چیف سے کہا کہ وہ متاثر خاندانوں کو بہتریں گھر بنا کر دیں، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر توانائی کو ہدایت کی کہچائنیز کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایم بی آر کو زمین کے حصول کے مسائل حل کرنے کیلئے 20 دن کا وقت دیدیاہے۔