Tuesday January 21, 2025

پاکستان کے بڑے شہر میں 2جہاز آپس میں ٹکرا گئے ، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روشنیوں کے شہر کی بندرگاہ پر دو کارگو بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے ہیں جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بحری جہازوں کے ٹکرانے کا واقعہ صبح گیارہ بجے پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں برتھ سمیت دونوں بحری جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نقصان بہت زیادہ نہیں ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق جہازوں کےدرمیان ٹکربرتھ نمبر25 پرہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب لنگر ڈالنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ بحری جہازڈالیا کینا سے پاکستان آیا تھا۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کے پی ٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد اسے پی این آئی کلب کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔اسی طرح کے دو حادثات پہلے بھی کراچی میں ہوچکے ہیں جب کہ ملائیشیا میں بھی اس طرح کا ایک حادثہ وقوع پذیر ہوا تھا۔ یہاں واضح رہے کہ کراچی بندرگاہ پر کچھ عرصہ قبل بھی 2 بحری جہازوں کے درمیان تصادم ہوا تھا، اس حادثے میں بندرگاہ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ جبکہ اب ایک مرتبہ پھر کراچی بندرگاہ پر کارگو جہازوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔‎

FOLLOW US