Tuesday January 21, 2025

پاکستان میں پلاسٹک کے انڈے فروخت ہونے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی شکایت سامنے آنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ ایک دکان پر کارروائی کی۔ اصلی انڈوں سے مشابہت رکھنے والے پلاسٹک کے نقلی انڈے ملنے پر تحویل میں لینے کے بعد جنرل اسٹور کے مالک کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی گئی۔ایس پی انویسٹی گیشن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، اس سلسلے میں دکاندار اور 2 سپلائرز کو گرفتار کیا گیا

ہے جن میں ایک کو فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے انڈوں سے لدا ٹرک بھی برآمد کیا گیا، اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ انڈوں کی سپلائی کہاں سے کی جارہی تھی۔ایس پی انویسٹی گیشن سوہائے عزیز نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران زیر حراست ملزمان سے انڈوں سے لدا ٹرک بھی برآمد ہوا۔ تاہم انڈوں کی سپلائی کہاں سے کی جا رہی ہے اس حوالے سے پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لیے زیر حراست ملزمان سے تفتیش کا آغاز بھی کرد یا گیا ہے۔ پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کے انکشاف پر شہریوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کی اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔

FOLLOW US