Tuesday January 21, 2025

وزیر اعظم میرے حلقہ میں آرہے ہیں لیکن میں بطور رکن قومی اسمبلی و حکومتی اتحادی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا،محمد اسلم بھوتانی نے دوٹوک انکارکردیا

لسبیلہ(این این آئی)لسبیلہ گوادر سے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی اور عمران خان حکومت کے اتحادی محمد اسلم بھوتانی نے حبکو کول پاور جنرنیشن کی آج کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حبکو کول پاور انتظامیہ نے اسلم بھوتانی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم جب اس بارے میں میڈیا کے نمائندوں نے رکن قومی اسمبلی سے شرکت سے معذرت کی وجہ پوچھی تو اسلم بھوتانی کا موقف تھا کہ ماحولیات اور مقامی لوگوں کے حوالے سے حبکو کول پاور کے خلاف میرے تحفظات ابھی تک برقرار ہیں اور

انھوں نے حبکو کے خلاف بھر پور تحریک چلائی جس میں ہزاروں لوگوں نے ان کاساتھ دیا اور ماحولیاتی ٹریبونل و عدالت میں ابھی تک میری پٹیشن چل رہی ہے اس صورت میں حبکو کول کے افتتاحی تقریب میں شرکت میرے موقف کی نفی ہو گی اس لیئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے اسلم بھوتانی نے کہاکہ مجھے افسوس ہو گا کہ وزیر اعظم میرے حلقہ میں آرہے ہیں اور میں بطور رکن قومی اسمبلی و حکومتی اتحادی وہاں پر موجو د نہیں ہو نگا لیکن میرے اصول میرے لیئے پروٹو کول کے تقاضوں سے زیادہ اہم ہیں۔

FOLLOW US