Monday November 25, 2024

”دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں انتشار نہیں پھیلا سکتی“ پاکستان علماء کونسل نے آزادی مارچ کی مخالفت کر دی

گوجرانوالہ : پاکستان علماء کونسل نے آزادی مارچ کی مخالف کردی، علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں انتشار نہیں پھیلا سکتی، وزیراعظم سے کہا کہ آپ مولانا کو ڈیزل کہنا بند کریں ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوئی مسجداورمدرسہ کسی بھی قسم کے انتشار اور احتجاج میں شامل نہیں ہوگا۔

کسی بھی مدرسے کا کوئی بچہ بھی جبراً کسی بھی مارچ میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء اور مدارس پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہمیں اپنی فوج اور قیادت پر فخر ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاک فوج کی موجودگی میں دنیا کی کوئی طاقت پاکستان انتشار نہیں پھیلا سکتی۔ پاکستان علماء کونسل پہلے بھی دھرنے کی مخالف تھی اب بھی مخالف ہے۔ کیا 126دن کے دھرنے کے بعد نوازشریف نے استعفیٰ دیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہا ہے کہ آپ مولانا کو ڈیزل کہنا بند کریں ۔عمران خان مہنگائی اور بے روزگاری پر جلد قابو پالیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں احتجاج اور دھرنے ہوتے رہتے ہیں ہر جائز مطالبات کیلئے تیار ہیںکسی کو ملکی معیشت اور امن وامان سے نہیں کھیلنے دیں گے با شعورنے پاکستان تحریک انصاف کو پانچ سال کیلئے ووٹ دیا ہے ملک گرے لسٹ سے بچ گیا اب معیشت بہتر ہو گی انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب آؤٹ ہونے کے باوجود بضد ہیں ہمارے 4سال ابھی باقی ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل ا لرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں مولانا سیاست کھیلیں انتشار نہ پھیلائیں ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے کسی کو ملک کے امن و امان اور معیشت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں مثبت سوچ اور قومی مفادات کو مقدم رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے ۔

FOLLOW US