Monday November 25, 2024

خان صاحب! اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے مہنگائی کا نوٹس لینے پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے آپ کی نالائقی اور نااہلی کا نوٹس لے لیا ہے، اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی اپنی نالائقی، نااہلی، معاشی پلان اور وڑن کی عدم موجودگی مہنگائی و معاشی تباہی کی اصل وجوہات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا الزام پہلے نوازشریف پر اور اب صوبوں پر ڈالنے سے آپ کی نالائقی ونا اہلی نہیں چھپ سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی پر نوٹس لینے کے بجائے سلیکٹڈ نالائق اور نااہل وزیراعظم استعفیٰ دیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ آج استعفیٰ دیں معیشت کل خودبخود سنبھل جائے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اب نوٹس لینے سے نہیں صرف آپ کے استعفے دینے سے ہی ملک چلے گا۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اب آپ کے جانے سے روٹی، روزگار،کاروبار اور صنعت چلے گی ۔

انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری کا فقدان آپ پر عدم اعتماد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک آپ کی نالائقی اور نااہلی کامزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک وقوم کو موجودہ معاشی بدحالی، مایوسی، مہنگائی اور غربت کی دلدل سے نکال سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب بتائیں چینی کی قیمت میں اضافے کا فائدہ جہانگیز ترین کی جیب میں جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی پر نوٹس مضحکہ خیز اورقوم کی توہین وتضحیک کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ پہلے مہنگائی کرتے ہیں پھر نوٹس لینے کا ڈرامہ کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے کیونکہ آپ کی نالائق حکومت نے ایک سال میں تاریخی قرض لیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے سے مہنگائی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب گیس 200 فیصد اور بجلی 35 فیصد سے زائد مہنگی کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

FOLLOW US