Monday January 20, 2025

پنڈی بوائے کے نرالے شوق۔۔۔۔ اپنے فارم ہاؤس پر کونسے جانور پال رکھے ہیں؟ ایسے حقائق جو آپ کے علم میں نہیں ہوں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید پالتو جانوروں اور پرندوں کے بھی شوقین نکلے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے فتح جنگ میں ایک فارم ہاوس بھی بنا رکھا ہے جس میں انہوں نے نایاب گھوڑے، قیمتی ہرن، شتر مرغ، مور پال رکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید پالتو جانوروں اور پرندوں کے بھی شوقین ہیں اسلام آباد میں فریڈم ہاوس کے نام سے اس فارم ہاوس میں بتخیں، کبوتر،خرگوش، بلیاں، کتے اور دیگر نایاب جانور بھی موجود ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک بار فریڈم ہاوس میں پالتو جانور اور پرندے دیکھنے جاتے ہیں اور سارا دن ان کے ساتھ گزارتے ہیں۔

شیخ رشید نے فریڈم ہاوس میں پرندوں کے لیے تالاب اورخصوصی پنجرے بھی بنوا رکھے ہیں۔ نجی ٹی وی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جانور اور پرندے بھی اللہ کی مخلوق ہیں اور وہ انہیں دیکھ کر اپنا دل بہلا تے رہتے ہیں۔

FOLLOW US