Monday January 20, 2025

شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو بڑاریلیف فراہم ،احتساب عدالت نے حیران کن حکم جار ی کردیا

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت نے جیل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی اتوار کے روز ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے شاہد خاقان کی جیل میں لیپ ٹاپ فراہمی کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ۔ عدالت نے کہاکہ پاکستان پرزن رولز 1978 میں لیپ ٹاپ فراہمی کا ذکر نہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سہولتوں پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ۔حکمنامے میں کہاگیاکہ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کی دو سرجریز کی سفارش کردی، شاہد خاقان عباسی اپنے خرچے پر علاج چاہتے ہیں، جیل حکام جواب دیں۔

FOLLOW US