Monday January 20, 2025

چینی کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی حکم جاری کر دیا

اسلام آباد : وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وزارت سے ملکر قیمتوں میں استحکام لائیں،رات کو دیکھا کہ سرکاری اخراجات پر جلسہ کیا گیا، ایک بچہ اقتدارکیلئے آہ وبکا کرتا رہا،عوام نے بھٹو زندہ ہے کے نعرے کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا ذخیرہ نہ کرنے پر سندھ میں آٹے کے بیگ کی قیمت بڑھی۔ سندھ حکومت نے جو گندم کا ذخیرہ کرنا تھا اس میں ناکام رہی۔ سندھ میں عوامی وسائل کو استعمال کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا جارہا ہے۔ سندھ میں بسنے والے محکوم عوام نے ہمیشہ کیلئے بھٹو زندہ باد کے نعرے کو دفن کردیا۔ رات کو دیکھا کہ سرکاری اخراجات پر جلسہ کیا گیا، ایک بچہ اقتدارکیلئے آہ وبکا کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا درد سب سے پہلے روٹی سے جڑا ہوا ہے۔وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تجاویز طلب کیں۔حیدرآباد اور کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم نے سندھ میں آٹے کی قیمت بڑھنے کا فوری نوٹس لیا۔ پاسکو کو ہدایات جاری کیں کہ ایک لاکھ ٹن ذخیرہ جاری کرے ،ہم سندھ کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتے ہیں۔
لیکن وہاں کی عوام نے ہمیشہ بھٹو زندہ ہے کہ نعرے کو لاڑکانہ میں ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے۔ اگلے تین دنوں میں ایک مئوثر جامع حکمت عملی سامنے لائیں کہ ذخیرہ جاری کرکے آٹے کی قیمت کو نیچے لایا جائے۔ اسی طرح چینی کے معاملے پر کسانوں کو کس طرح ریلیف دینا ہے اس بارے بھی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو فی الفور ایکشن لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبائی حکومتیں وزارت صنعت کے مل کرچینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق لائحہ عمل مرتب کرے۔

FOLLOW US