Monday January 20, 2025

رانا ثنااللہ کے خلاف گواہ اور ثبوت تو موجود ہیں لیکن ۔۔۔۔۔ شہریار آفریدی نے حکومت کو نئے خطرے سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گواہ اور ثبوت موجود ہیں، اہلکاروں کی جان کو خطرہ ہے، کیس اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ا ے این ایف نے رانا ثنااللہ کو 15کلوہیروئن سمیت گرفتارکیا، رانا ثنااللہ کے خلاف ثبوت اور گواہ موجود ہیں ،سیاسی ڈرگ ڈیلر کا ٹرائل نہیں ہو رہا،رانا ثنااللہ کا ٹرائل جیل میں کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ کے ذرائع آمدن کا کچھ پتہ نہیں،(ن) لیگی رہنما نے ابھی تک اپنے اثاثوں کو بھی کلیئر نہیں کرایا، رانا ثنا للہ اے این ایف حکام کو دھمکیاں دے رہے ہیں،اے این ایف اہلکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور کیس اسلام آباد منتقل کیا جائے۔انہوں نے آئی پنجاب سے کیس کے گواہوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چالان پیش ہونے پر فرد جرم عائد ہو جاتی ہے لیکن اے این ایف کسی ملزم کو خود سزا نہیں دیتی،گرفتار ملزمان کے بیانات دفعہ342 کے تحت قلمبند کیے گئے ہیں، قانون کے مطابق تمام ملزمان کو کاپیاں فراہم کی گئی ہیں۔

FOLLOW US