بڑی تبدیلی : فرحت اللہ بابر کی چھٹی،آصف زرداری نے اپنا نیا ترجمان کسے مقرر کیا؟ بریکنگ نیوز آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عامر فداپراچہ کو اپنا ترجمان مقررکردیاہے۔اس بارے پی پی پی پی کے صدر آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ ملک عامر فدا پراچہ کو فرحت اللہ بابر کی جگہ ترجمان مقرر کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ملک عامر فدا پراچہ کو
گھر سے بلا کر نئی ذمہ داریوں سےآگاہ کیا گیا تھا۔ رات گے تک ملک عامر فدا پراچہ اسلام آباد میں آصف زرداری کے ہمراہ تھے۔ جبکہ سینیٹر فرحت اللہ بابر کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور اس کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے فرحت اللہ بابر کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ذرائع کے مطابق فرحت اللہ بابر کی جانب سے سینیٹ میں کی جانے والی تقریر پر آصف زرداری سخت ناراض تھے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے بھی فرحت اللہ بابر سے پارٹی ترجمان کا عہدہ واپس لینے کی تصدیق کی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر نے بطور پارٹی ترجمان عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے آصف زرداری نے منظور کرلیا،لیکن وہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں اپنی الوداعی تقریر میں فرحت اللہ بابر نے اپنی ہی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بیانات سمیت موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘چیف جسٹس آف پاکستان قسم کھا کر کہتے ہیں کہ میرا سیاسی ایجنڈا نہیں، مجھے ان کے قسم کھانے پر تشویش ہو رہی ہے’۔فرحت اللہ بابر نے عدالتی فیصلوں میں آئین اور قانون کا حوالہ دینے کی بجائے شعر لکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘انتخابات کا سال 2018 کہیں عدالت کے خلاف ریفرنڈم کا سال ثابت نہ ہو۔