Tuesday January 21, 2025

مریم بی بی کی طبیعت انتہائی ناساز۔۔۔ ایسا خط منظر عام آگیا کہ مسلم لیگ(ن) میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت کی ناسازی کی خبریں گزشتہ روز سے گردش کر رہی ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا ۔ تاہم اب ڈاکتر عدنان کا جیل انتطامیہ کے نام لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا ہے جس نے ن لیگ کو افسردہ رک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی

رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدانان کا کہنا ہے کہ ’’آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور حکومتی حکام سے گزارش ہے کہ جلد از جلد مریم نواز سے انکی صحت سے متعلق مشاورت اور تشخیص کے لئے سہولیات اور اجازت فراہم کریں۔ مریم نواز کو غیر انسانی شرائط پر کوٹ لکھ پت جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید رکھا گیا ہے،جواب کا انتظار ہے ‘‘۔ ڈاکٹر عدنان کی جانب سے جیل انتظامیہ کو جو خط لکھا گیا اسکی کاپی شیئر کرتے ہوئے نامور خاتون لیگی رہنماء حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ’’مریم بی بی کی طبیعت ناساز،، ڈاکٹر عدنان نے آئی جی جیل خانہ جات کو مریم نواز سے میڈیکل کنسلٹیشن کیلئے خط لکھ دیا‘‘۔

FOLLOW US