Tuesday January 21, 2025

ریڈ لائن کراس۔۔۔ مولانا فضل الرحمان فوج کے خلاف بات کر کے کس طرح اپنی موت خود مرنے والے ہیں؟ مولانا کو وارننگ دے دی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ریڈ لائن کراس کرچکے ہیں، نوازشریف اور مریم نے جب ریڈ لائن کراس کی تومقبولیت میں بڑی کمی آگئی،مولانا نے کہا تھا کہ بڈھے بڈھے جرنیل اسرائیل کی ترجمانی کرنے آجاتے ہیں۔انہوں نے سربراہ جے یوآئی ف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تھوڑا دکھ اور حیرانی ہوئی ،میں نے ان کا ہمیشہ احترام کیا وہ بڑے سیاستدان ہیں،ان سے زیادہ کسی کو آرٹ آف کمپرومائز نہیں آتا،1973ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان کسی اتحاد یا حکومت کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے کبھی اپنے انتخابی حلقوں میں کچھ نہیں کیا،

لیکن فائدہ ضروراٹھایا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے بڑی ریڈکراس کرلی ہے۔نوازشریف نے جب ریڈ لائن کراس کی تونوازشریف کی مقبولیت میں بڑی کمی آگئی، مریم صفدر نے جب اس ریڈ لائن کو کراس کیا تو وہ ایک غیرمقبول لیڈربننا شروع ہوگئیں۔مسلم لیگ ن میں لوگ کہنا شروع ہوگئے کہ ہم مریم کی پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے، ان کے چچا ان کی پالیسی سے الگ ہوگئے،مریم نے بڑی تکبرانہ باتیں کیں، کہ ہم دیکھ لیں گے۔مبشر لقمان نے کہا کہ مولانا سب سے پہلے ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا کہ میری کرسی بڑی مضبوط ہے میں اس کو چھوڑتا ہوں لیکن یہ مجھے چھوڑتی نہیں ہے۔یاد کریں زرادری نے کیا کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا حیثیت ہے کہ وہ مجھ پر ہاتھ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ دوباتیں ہیں ایک یہ کہ پاکستان میں اگر کوئی گستاخ رسول آجائے تو لوگ اس کو اکھاڑ کر پھینک دیں گے۔پاکستانی عاشق رسول ہیں،یہ نبی پاک ﷺ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتی۔دوسری بات جو یہاں انڈیا کا حامی ہوجاتا ہے اس کا پاکستان میں سیاسی قد گرنا شروع ہوجاتا ہے۔انڈیا کے سامنے صرف ہماری دفاعی لائن افواج پاکستان ہے۔اب جب آپ افواج پاکستان پر حملہ کرتے ہیں تو آپ لوگوں کو بتاتے ہیں کہ آپ انڈیا کی پالیسی پر چل رہے ہیں، جس پر پاکستان کی اکثریت اس کو مسترد کردے گی۔اچکزئی، غفار خان کا حال دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو بڈھے بڈھے جرنیل اسرائیل کی ترجمانی کرنے آتے ہیں،بڑے لوگ پیدا کیے ہیں اسرائیل نے ،آج وہ ہمیں عقل سکھاتے ہیں، بھئی ہمیں جنگ کا طریقہ سکھاؤ،لڑنا کیسے ہے؟ کشمیر کیسے حاصل کرنا ہے؟ ہمیں سیاست نہ سکھاؤ۔

FOLLOW US