قصور (نیوزڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ قصور کی ننھی زینب کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی ننھی زینب کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ زینب کے قاتل عمران کے اہل خانہ
بچی کے اہل خانہ کو ہراساں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے اب پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زینب کے والد پنجاب حکومت کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں۔ جبکہ زینب کے اہل خانہ کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ حکومت فوری اس معاملے کا نوٹس لے اور متاثرین کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ جبکہ ہراساں کرنے والوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جائے۔