اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس ان کے 2 مبینہ فرنٹ مین گرفتار کر لیے گئے، احتساب عدالت نے تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیف ایڈمن افسر پی ڈبلیو ڈی مختار بادشاہ اور عاطف ملک کو عدالت پیش کیا اور چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں، ملزمان نے بھرتیوں میں غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں لوگوں کی جعلی ڈومسائل بنا کر بھرتیاں کی ہیں۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان اکرام درانی سے ملتے رہے ہیں، یہ دیکھنا ہے اکرام درانی کا کیا رول ہے۔ جج محمد بشیرنے کیس کی سماعت کی اور دونوں ملزمان کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔یاد رہے کہ نیب نے اکرم خان درانی اور ان کے بیٹے بنوں سے رکن قومی اسمبلی زاہد درانی کو گزشتہ
ماہ طلبی کے نوٹسز جاری کیے تھے۔نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے دو منصوبوں ٹھیلیاں اور بہارہ کہو پراجیکٹ سے متعلق اکرم خان درانی کو 7 اکتوبر پر طلب کیا تھا جہاں ان سے نیب راولپنڈی کی ٹیم نے 4گھنٹوں سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی۔دوسری جا نب گرفتار ہونے والوں میں مختار بادشاہ خٹک اور عاطف ملک کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں،ملزمان نے بھرتیوں میں غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ لوگوں کی جعلی ڈومسائل بنا کر بھرتیاں کی ہیں،ملزمان اکرام درانی سے ملتے رہے ہیں،یہ دیکھنا ہے اکرام درانی کا کیا رول ہے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔