اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان ریلوے میں قرعہ اندازی سے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ، اسے حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان کامران خان نے کہا کہ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشدشفیق پر الزام ہے کہ حالیہ قرعہ اندازی میں آدھے قرعے شیخ رشیداور ان کے بھتیجے کے حامیوں کے نکلے،یہ الزام جب انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے سامنے رکھا تو انہوں نے اس کی سختی سے تردید کی اور کہا مزدور یونین کو تکلیف ہے کہ ان کے آدمی نہیں رکھے گئے ،انہوں نے کہا کہ حالیہ بھرتیوں کیلئے کم و
بیش 10لاکھ لوگوں نے اپلائی کیا،8700ٹوٹل نوکریاں تھیں ،3225کنٹریکٹ پر تھے،ان کو بھی انہی می ںسے ہی ایڈجسٹ کرنا تھا، یہ 5500نوکریاں تھیں ،7،8 سو راولپنڈی میں ہیں ،یہ بہت ہی تکلیف دہ بات ہے کہ غریب ہی غریب کا دشمن ہے ،ایبٹ آباد میں 53لوگوں کے نام نکلے ، اٹک19،آزاد کشمیر 19،چکوال میں 70،گجرات 30،ہری پور35،اسلام آباد میں 24،جہلم 115،کوہستان 2،خوشاب کے 90لوگ شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونی میرے حلقے میں شامل نہیں ،شناختی کارڈ ڈال کر ثابت کریں گے کہ ان لوگوں کا تعلق میرے حلقے سے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تھوڑی سے نوکریاں نکلی تھیں اسے بھی سیاست کی نذر کردیا گیا،مجھ پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔