اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں دوہری شہریت ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں چوہدری سرور پیش ہوئے۔ کیا برطانوی حکومت شہریت دوبارہ بحال کر سکتی ہے،چیف جسٹس کا سوال تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج دوہری شہریت ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر چوہدری سرور اپنے وکیل کے ہمراہ
پیش عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2013میں برطانوی شہریت چھوڑ دی تھی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے چو ہدری سرور کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا برطانوی حکومت شہریت دوبارہ بحال کر سکتی ہے جس پر چوہدری سرور کے وکیل کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت شہریت دوبارہ بحال کر سکتی ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے عدالت کو بتایا کہ برطانوی حکومت معطل شہریت دوبارہ بحال کر سکتی ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا 2002میں فیصلہ موجود ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چوہدری سرور سے کہا کہ لگتا ہے آپ گورنر پنجاب بننے کیلئے برطانوی شہریت سے دستبردار ہوئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں قانون کا جائزہ لینا ہے، شہریت مستقل چھوڑی یا عارضی طور پر۔