Tuesday January 21, 2025

پیپلزپارٹی کے رہنما فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے

باجوڑ ایجنسی (نیوز ڈیسک) نا معلوم مسلح افراد کی سیاسی لیڈر کی گاڑی پر فائرنگ سے باجوڑ کے علاقے خار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر میاں گل قتل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پی پی رہنماحاجی میاں گل جان لالہ اپنے گھر جارہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ پولیس

نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی رنجش کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے تاہم ابھی تک کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔پولیس کی جانب سے میاں گل کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب میاں گل جان کے ورثا نے ان کے نماز جنازہ کے وقت کا اعلان کردیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول پی پی رہنما کی نماز جنازہ جمعرات کی صبح 10 بجے خار سکول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

FOLLOW US