Tuesday January 21, 2025

بریکنگ نیوز: 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صوفی بزرگ داتا علی ہجویر کے عرس کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے 19 اکتوبر کو ضلع بھر میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی معروف روحانی شخصیت داتا علی ہجویری کے عرس کی تقریبات کا آغاز18 صفر بمطابق 18 نومبر ہوجائیں گی جس

کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع بھر میں 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 اکتوبر کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ادارے، سرکاری و نجی سکول و کالج و یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ خیال رہے کہ ہر سال اسلامی مہینے صفر کی20 تاریخ کو لاہورکی معروف روحانی شخصیت و بزرگ داتا علی ہجویری کے عرس کی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے ، اور ہر سال ضلع بھر میں اسی دن چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ لاہور ڈویژن کے کمشنر جانب سے داتا علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر تمام افسران کو انتظامات مکمل کرنے کے لیے 10 روزہ ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ لاہور ڈویژن کمشنر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی بھی لاپرواہی قبول نہیں کی جائے گی ، داتا دربار کی جانب جانے والے تمام راستوں کی صفائی ستھرائی اور مرمت کے کام کو عرس شروع ہونے سے مکمل کر لیا جائے تاکہ عرس پر آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ عرس کے انتظامات کے حوالے سے انکا کہنا ہے کہ عرس مبارک کے

لیے بنائی جانے والی تمام محکموں کی کمیٹیوں کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں، کسی قسم کی بھی غفلت قابل قبول نہیں ، اگر کوئی شکایت آئی تو فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔ داتا دربار کے عرس اور چہلم امام حسین ؑ کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں اس حوالے سے ایس پی سٹی کا کہ عرس مبارک اور چہلم کے موقع پر کسی بھی ناگیانی آفت سے نمٹنے کے لیے پولیس اہلکار اور اسپیشل یونٹس کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اور ضلعی حکومت کے ادارے بند رہیں گے تاہم وفاقی اور سرکاری محکمے کھلے رہیں گے۔حضرت داتا گنج بخشؒ کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 18 اکتوبر کو رسم چادر پوشی اور دودھ کی سبیل کے افتتاح سے ہوگا۔

FOLLOW US