Tuesday January 21, 2025

کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

اسلام آباد(آن لائن)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر قیمت پر کشمیریوں کیلئے اپنا بامقصد کردار اد کرتے رہیں گے۔ بدھ کے روز ڈی جیآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی مظالم کا بہادری سے سامنا کررہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے ہر قیمت پر اپنا با مقصد کردار ادا کرتے رہیں گے۔

FOLLOW US