Tuesday January 21, 2025

لاہور کے شیشہ کیفے میں پردے لگا کر کمرے کیوں بنائے گئے , کمروں میں نوجوان لڑکیاں اور لڑکے کیا کام کرتے ہیں ؟ جانئے

لاہور :لاہور کے شیشہ کیفے میں بنائے گئے کمروں میں کیا ہو رہا ہے؟ لاہور کے معروف علاقے میں ببائے گئے شیشہ کیفے میں کئی کمرے ہیں، جہاں نوجوان لڑکے لڑکیاں آ کر شیشہ پیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوں تو نوجوان نسل میں شیشہ کافی زیادہ مقبول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے شیشے کی مانگ بڑھنے پر شیشہ کیفیز پر پابندی عائد کر دی تھی۔

لیکن ابھی کئی شہروں میں شیشہ کیفے کھلے ہیں کہاں نوجوان طالب علم آ کر شیشہ پیتے ہیں اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ شیشہ پینے والے طالب علموں میں لڑکیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔حال ہی میں لاہور میں ایک ایسے شیشہ کیفے کا انکشاف ہوا ہے جس میں کئی کمرے بنائے گئے ہیں، وہاں پر میوزک سسٹم بھی موجود ہے۔ایک پروگرام کے دوران دکھایا گیا ہے کہ شیشے کیفہ کے اندر کالج کے طالب علم موجود ہیں۔ جو میڈیا کے کیمرے دیکھ کر اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔شیشہ کیفے میں کئی کیمرے اور سٹور بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ بڑی بڑی ایل ای ڈیز بھی ہیں۔شیشہ کیفے میں ایک کچن بھی بنایا گیا ہے جہاں شیشہ تیار کیا جاتا ہے۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ شیشہ کیفے کے اندر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں کہ اگر باہر سے کوئی میڈیا والا یا پولیس آئے تو انہیں پہلے ہی معلوم ہو جائے۔
پروگرام اینکر کا کہنا ہے کہ شیشہ کیفے میں بنائے کمروں میں کیا ہوتا ہے اس متعلق کچھ نہیں کیا جا سکتا ہے۔لیکن یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ آخر یہ کمرے کس لیے بنائے گئے ہیں ،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کمروں میں بھی کوئی غیر قانونی کام ہوتا ہے۔متعلقہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس شیشہ کیفے کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں تھا تاہم اب ان کے خلاف کاروائی ہو گی۔پولیس نے مذکورہ شیشہ کیفے سے سامان بھی قبض کر لیا۔

FOLLOW US