Tuesday January 21, 2025

بھارت کا مستقبل مجھے کیا نظر آرہا ہے ؟ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر محمود نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ بھارت تیزی سے ایک انتہا پسند ہندو ریاست بن رہا ہے، بھارت کے جنگی جنون سے جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔ مگر بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایک سیمینار سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا عالمی سطح پر معاشی اور طبقاتی تفریق بڑھ رہی ہے ، پاپولزم اور بڑھتی انتہا پسندانہ سوچ بھی لمحہ فکریہ ہے قوموں کے درمیان تعلقات سیاسی اور معاشی تناظر کی بنیاد پر بدلتے رہتے ہیں۔ جنوبی ایشیاء کئی لحاظ سے دنیا کے باقی خطوں سے منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ جنوبی ایشیاء خطہ قدرتی وسائل معاشی مواقع اور فطری حسن سے مالا مال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن لانے کی ذمہ دار ہے امن و استحکام ریاستوں کے درمیان تعلقات کا خاصا ہونا چاہیے۔

FOLLOW US