Monday November 25, 2024

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شاہی جوڑے کے اعزاز میں دیا گیا عشائیہ بد نظمی کا شکار

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑا 5 روزہ دورے پر پاکستان آیا ہوا ہے اور آج شاہی جوڑے کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی۔ آج شام شاہی جوڑے کے اعزاز مین برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے عشائیہ کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن اس تقریب میں بدنظمی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے تقریب میں بہت سے مہمان آئے ہی نہیں اور آئے ہوئے بہت سے مہمان بھی واپس چلے گئے۔

مہمان تقریب میں بدنظمی پیدا ہونے کی وجہ سے واپس چلے گئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آج صبح برطانوی شاہی جوڑا وزیراعظم ہاؤس پہنچا جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کیٹ مڈلٹن نے سبز رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کر رکھا تھا جس سے پاکستان کی ثقافت جھلک دکھ رہی تھی۔ شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سمیت چار وزراء ظہرانے میں شریک ہوئے۔ اس کے بعد شاہی جوڑے نے اسلام آباد کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا جہاں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بچوں کے ساتھ گُھل مل گئے۔ اس کے بعد برطانوی شاہی جوڑا رکشے میں بیٹھ کر پاکستان مونومنٹ پہنچا تھا۔ شاہی جوڑا رات کے کھانے کے لیے پاکستان مونومنٹ پہنچا جہاں پاکستانی فنکار، غیرملکی سفراء اور بہت سے مہمانوں نے انکا استقبال کیا۔

اس موقع پر شہزادہ ولیم نے شیروانی زیب تن کر رکھی تھی جبکہ شہزادی کیٹ نے پاکستان جھنڈے کے رنگھ والی سبز پاکستانی قمیض اور سفید شلوار پہنی ہوئی تھی۔ شاہی جوڑا رکشے میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچا۔ تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن گاڑی سے اُترے تو وہاں موجود سکیورٹی اہلکار نے شہزادہ ولیم کو سیلوٹ پیش کیا جس پر شہزادہ ولیم نے سکیورٹی اہلکار سے مصافحہ کیا۔ سکیورٹی اہلکار نے کیٹ مڈلٹن کو دیکھ کر انہیں بھی سیلوٹ پیش کیا جبکہ کیٹ مڈلٹن نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا جس پر اہلکار نے کیٹ مڈلٹن سے بھی مصافحہ کیا۔

FOLLOW US