Monday November 25, 2024

پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے والد نے پولیس کو ”معاف“کردیا،معافی کی وجہ بھی بتادی

گوجرانوالہ(این این آئی) پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے والد نے رب کی رضا کے لیے پولیس کو معاف کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں صلاح الدین کے والد نے گورائی گاؤں کی مسجد میں کھڑے ہوئے پولیس اہلکاروں کو اپنے بیٹے کا خون معاف کرنے کا اعلان کیا۔ والد محمد افضال نے کہا کہ وہ رب کی رضا کی خاطر پولیس کو بیٹے کا خون معاف کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اے ٹی ایم کر اس میں سے کارڈ نکالنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے ملزم صلاح الدین کو گرفتار کیا تھا تاہم پولیس تشدد کی وجہ سے وہ حراست میں ہی دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں صلاح الدین کی ہلاکت کو طبعی موت قرار دیا تھا جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کہ وجہ تشدد قرار دی گئی تھی۔

FOLLOW US