Friday February 14, 2025

نوازشریف نے بغاوت کا اعلان کر ڈالا

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ آج میں 70سالہ نظام سے بغاوت کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ بہاولپور میں جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس طرح ترقی نہیں کرسکے گا ۔ جب عوام کے منتخب کیے گئے لوگوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جاتا ہے ۔لوگوں کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جاتا ہے ۔ آج میں نے اس نظام سے بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔ ہم نے اس بڑی ٹھوکریں کھائی ہیں۔ آج ملک میں موٹر وے بن چکے ہیں۔ میٹرو بس چل رہی ہے۔ الیکشن کے بعد یہ دونوں چیزیں بہاولپور میں بھی ہوں گی ۔انھوںنے کہا کہ آج ملک

میں فیکٹریاں چل رہی ہیں ۔کاشتکاروں کے ٹیوب ویل چل رہے ہیں۔ معیشت کا پہیہ رواں دواں ہے۔ ہر گھر اور صنعت کو بجلی مل رہی ہے۔نوجوانوں کو مایوس نہیں کروں گا ۔ ترقی کی رکاوٹ بننے والوں کا راستہ روکناہو گا۔