Tuesday January 21, 2025

کراچی آپریشن کے مشہور زمانہ کردار اور ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہد حیات انتقال کر گئے

کراچی : کراچی آپریشن کے مشہور زمانہ کردار ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی شاہد حیات انتقال کر گئے، شاہد حیات کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ماضی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کے عہدے پر بھی رہ چکے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات انتقال کر گئے ہیں۔

شاہد حیات کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ شاہد حیات کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ تاہم وہ دوران علاج ہی منگل کی شب کو کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ شاہد حیات کو کراچی آپریشن کے مشہور زمانہ کردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ شاہد حیات کراچی پولیس کے علاوہ ایف آئی اے میں بھی بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے تھے۔

FOLLOW US