فیصل آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی نے چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اب انھوںنے سینئر صحافی عمر چیمہ کے انکشافات کے بعد ایک ایسی ٹویٹ کر دی ہے جس کو سن کو کپتان کو چاہنے والوں کے تن بد ن میں آگ لگ جائے گی ۔ عمر چیمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے عدت کے دوران ہی بشریٰ مانیکا سے نکاح کر لیا تھا ۔ اور یہ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا تھا ۔ اس پر کپتان کو تضحیک آمیز ٹویٹ کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا ہے
” میں عدت اور مدت کسی کو نہیں پوری کرنے دوں گا ، عمران خان”
سوشل میڈیا پر عابد شیر علی کی ٹویٹ پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں
میں عدت اور مدت کسی کونہیں پوری کرنے دوں گا۔
عمران خان— AbidSherAli (@AbidSherAli) March 8, 2018