اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیا کی 25سے 30سینئر شخصیات سے چار گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی ۔ نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناتھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کچھ چیزوں کی تعریف
بھی کی ۔ انھوںنے فرحت اللہ بابر کی تقریر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ نظریاتی لوگ ہیں۔ اور جو بھی نظریاتی آدمی ہو اس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی بات بیان کرے لیکن ہمارے علم میں یہ بات بھی ہے کہ کچھ لفافے پکڑنے والے لوگ بھی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کاکہنا ہے کہ آرمی چیف کی اس بات پر میں نے ارد گرد نظر اٹھا کر دیکھا تو میڈیاکی کئی شخصیات نے اپنے سر جھکا لیے تھے۔ جنرل باجوہ کاکہنا تھا کہ پیسے پکڑ کر ملکی سلامتی کے خلاف بات نہ کی جائے۔ اپنے نظریات اور اختلافات پر ضرور بحث مباحثہ کیا جائے لیکن کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو قومی سلامتی سے متصادم ہو۔