Sunday July 20, 2025

پسماندہ شہر میں ایک لڑکی نے دو دونوجوانوں سے موبائل پر دوستی کرلی، اور پھر ملنے کا کہا، جب دونوں ملاقات کےلئے پہنچے تو ان کے ساتھ کیا ہوا؟؟پاکستانیوں کےلئے عبرتناک خبر

جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون پر لڑکی سے دوستی مہنگی پڑ گئی ،لڑکی نے ملاقات کے بہانے بلائے گئے دونوجوانوں کو اغواء کرالیا ،پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ماہ قبل اغواء ہونے والے مغویوں کو بازیاب کرالیاتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ چاچڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ایک ماہ قبل اٖغواء

ہونے والے دونوجوانوں کو پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرالیاگیاہے پولیس کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ میرپور کو خفیہ اطلاع ملی کے کچھ ڈکیت تھانہ میرپور کی حدود سے گزریں گے ایسی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میرپور سب انسپکٹر نثار احمد نون نے علاقے کا گشت شروع کیا،گشت کے دوران جیسے ہی پولیس نائب جی لانڈھی کے قریب پہنچی تو 3 موٹر سائیکلوںپر سوار 5 نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزمان اندھیرے کا فائدہ لیتے ہوئے فرار ہوگئے، جبکہ 2 افراد جن کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور آنکھوں پر کپڑا باندھا گیا تھا ان کو وہیں چھوڑ گئے،دونوں افراد نے پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ ان کے نام بابر بھٹی اور شاھمور برڑو ہے اور وہ میرپور کے رہنے والے ہیں،انہوں نے بتایاکہ بابر بھٹی کی دوستی ایک لڑکی سے موبائل فون پر ہوئی اور تعلقات بڑھنے پر لڑکی نے ملاقات کے لئے اسے بلایا تو مورخہ 5 فروری کو بابر بھٹی اور شاھمور برڑو اپنے گھر سے ملاقات کے لئے نکلے اور جب ضلع شکارپور کی حدود میں زرخیل روڈ میاں جو گوٹھ پہنچے تو انہیں اغوا کر لیا گیا، تب انہیں اندازہ ہو گیا کہ ان سے دوستی رکھنے والی لڑکی اصل میں اغوا کاروں کا حصہ تھی اور انہیں جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا ہے، اغوا ہونے کے بعد انہیں مختلف علاقوں میں چھپایا جاتا تھا،اور اغوا کار ان مغویوں کو بلوچستان لے کر جا رہے تھے کے اچانک پولیس آگئی جس کے نتیجے میں مغویوں کی رہائی عمل میں آئی ،تھانہ میرپور میں 5 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس مقابلے کامقدمہ درج کرلیاگیا ہے