Tuesday January 21, 2025

’’ میری ساس، بھائی،بہن ،بھانجے اور بھتیجے کو ۔۔۔ ‘‘ آئی جی سندھ کے خاندان والوں کے ساتھ ڈاکوؤں نے کیا کِیا؟ سید کلیم امام نے بتا دیا

کراچی ( ویب ڈیسک) سندھ پولیس کے آئی جی سید کلیم امام نے انکشاف کیا ہے کہ میرے خاندان کو ڈاکو لوٹ چکے ہیں لیکن اس سب کے باوجود میں آپ سب کے سامنے مسکرا رہا ہوں، ساس، بھائی، بہن، بھانجھے اور بھتیجے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لگ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی ساس کی چوڑیاں ڈاکو لوٹ کر چلے جائیں تو اس شخص کی زندگی خاص طور پر ازدواجی زندگی پر کیا اثر ہوگا؟ آئی جی سندھ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے، اور طرح طرح اور دلچسپ تبصروں کا آغاز ہوا۔

آئی جی سندھ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے کہ اگر پولیس سربراہ کا خاندان محفوظ نہیں ہے تو باقی لوگوں کا کیا ہوگا۔آئی جی سندھ کے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور صارفین پولیس کی کارکردگی پر مختلف طرح کے سوالات اُٹھا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف منور علی رند نے آئی جی کے خطاب کی ویڈیو دیکھ کر لکھا کہ ’تو پھر انہیں یہ عہدہ چھوڑ دینا چاہیے اور ان کی جگہ کسی باصلاحیت شخص کو تعینات کرنا چاہیے۔‘

FOLLOW US