Tuesday January 21, 2025

جتنے بھی ظلم کرلیں ،میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا، نواز شریف

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ پر اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں لیکن ہم سرخرو ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گزشتہ روز عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا تھا، انہوں نے نیب کے ڈے کئیر سینٹر میں پہلی رات گزاری۔ نواز شریف نے رات کو گھر سے آئے دال چاول کھائے، وہ رات دیر تک جاگتے رہے، دیر تک جاگنے پر سیکورٹی تعینات افسر نے ان سے خیریت دریافت کی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی

سے کی ہے اللہ تعالی اپنا کرم کرے گا، آپ لوگ میرے اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا۔گزشتہ روز نواز شریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کر کے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہوں نے عدالت کے روبرو بیان دیا تھا کہ نیب نے مجھ سے جیل میں بھی تفتیش کی، یہ آئے اور مجھ سے مختلف سوالات پوچھے، جو مجھے معلوم تھا بتا دیا اور جو معلوم نہیں تھا کہہ دیا مجھے علم نہیں لیکن مجھے جیل میں وکلاء سے بھی نہیں ملنے دیتے۔

FOLLOW US